ملتان : سٹی ٹریفک آفیسر محمد ظفر بزدار  کی  اہلیان وطن  کو   سا نو  کی  مبارکباد ،نوجوانوں سے   ون ویلنگ نا کرنے کی  اپیل

107

ملتان، 31 دسمبر )اے پی پی ):سٹی ٹریفک آفیسر محمد ظفر بزدار نے نئے سال 2021 کے آغاز پر تمام اہلیان وطن اور  بالخصوص اہلیانِ ملتان کو دل کی  عطاء گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتا ہو ئے کہا ہے   کہ  دعا گو ہوں کہ نیا سال آپ کی زندگیوں میں خوشیاں لے کر آئے۔

انہوں  نے   کہا کہ سال نو  پر  سٹی ٹریفک پولیس ملتان کی طرف سے ون ویلنگ کی روک تھام کیلئے مختلف ٹیمیں بھی تشکیل دی جا چکی ہیں، تاکہ ون ویلنگ جیسے قبیل فیل کو روکا جاسکے ، کسی تہوار کی آڑ میں قانون کو ہاتھ میں لینے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی اور ایسی ورکشاپس اور میکینک جو ان کی اصل حالت یا ساکت کو تبدیل کرتے ہیں ان کے خلاف بھی گھیرا تنگ کرکے کارروائی کا آغاز کیا جا چکا ہے۔

انہوں  نے   شہریوں   سے   اپیل  کی  کہ   ایک   ذمہ دار شہری  کی  طرح اس طرح   کی  حرکات کو دیکھے یا کوئی اسطرح کی اطلاع ملے تو مہربانی فرماکر فوری طور پر پر 15 پر ملتان پولیس اور 1915 پر سٹی  ٹریفک پولیس کے کنٹرول روم اور ہیلپ لائن کو اطلاع دیں یا آگاہ کریں۔