ملتان : سی ٹی او  کا احسن اقدام ،کم عمر ڈرائیونگ،ون ویلنگ کی روک تھام کیلئے بریفنگ سیشن کا انعقاد

99

ملتان، 17 دسمبر (اے پی پی ):سی ٹی او ملتان کی جانب سے ون ویلنگ کی روک تھام کے سلسلہ میں ایک اور احسن اقدام،کم عمر ڈرائیونگ کی روک تھام کے سلسلہ میں خصوصی روڈ سیفٹی مہم جاری کر دی گئی ہے ۔اس سلسلہ میں ون ویلنگ کرنے والے بچوں کے والدین کے لیے بریفنگ سیشن کا انعقاد کیا گیا۔

 بریفنگ میں ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز طاہر مجید، ڈی ایس پی سٹی وسیم اعجاز، انسپکٹر ایڈمن امجد حسین انسپکٹر اور انچارج ایجوکیشن یونٹ محمد سہیل انسپکٹر نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس  مہم کا مقصد عوام کو ون ویلنگ اور کم عمر ڈرائیونگ کی روک تھام کے بارے میں آگاہی دینا ہے۔

انہوں نے والدین سے اپیل کی  کہ اس مہم میں ہمارا ساتھ دیں ،اگر آپ کو ون ویلنگ کے حوالے سے کسی سرگرمی کا علم ہو تو ٹریفک پولیس کو اطلاع دیں تاکہ قیمتی جانوں کو بچایا جا سکے جبکہ اس مہم کے دوران آگاہی دینے کے ساتھ ساتھ خلاف ورزی کرنیوالوں کے خلاف کریک ڈاؤن بھی کیا جارہا ہے۔