ملتان :شہر میں قائم غیرقانونی بس اور ویگن اڈوں کے خلاف کریک ڈاون شروع کر دیا گیا

227

 ملتان ،21دسمبر (اے پی پی ):چار غیر قانونی بس اور ویگن آڈے سیل کر دیئے گئے ہیں سکائی ویز اور جدہ ٹریولز کے بس اڈے سیل کر دیئے گئے ہیں وہاڑی چوک اور سیداں والا بائی پاس پر قائم غیر قانونی اڈے بھی سر بمہر کر دیئے گئے ہیں ۔

سٹینڈز میں پارک کی گئی7 گاڑیوں کو تھانے میں بند کر دیا گیا ہے ڈیرہ اڈا میں قائم3 غیر قانونی ویگن اسٹینڈز کو جنرل بس اسٹینڈ شفٹ ہونے کا نوٹس جاری کر دیا گیا ہے نوٹس الشہباز فلائی کوچ،العباس فلائنگ کوچ اور شالیمار فلائنگ کوچ کو جاری کئے گئے ہیں وہاڑی چوک میں قائم مدینہ فلائنگ کوچ کو بھی نوٹس جاری کردیا گیا ہےاڈا مالکان کو فوری طور پر جنرل بس اسٹینڈ شفٹ ہونے کا حکم دے دیا گیا ہے کاروائی سیکرٹری آرٹی اے چوہدری عبدالغفار نے کی ایم وی ای ظفر قیوم چغتائی،پولیس اور آر ٹی اے کا سٹاف بھی ہمراہ تھا ٹرانسپورٹ مافیا30 برس سے دھونس اور دباو کے بل بوتے پر شہر میں غیر قانونی اڈے چلا رہا ہےڈپٹی کمشنرعامر خٹک نےشہر میں قائم غیر قانونی اسٹینڈز کو شہر سے شفٹ ہونے کا حکم دیا ہے۔

ماضی میں کسی ڈپٹی کمشنر نے ٹرانسپورٹ مافیا کو چیلنج نہیں کیا عدالتوں نے ٹرانسپورٹ کمپنیوں کے حکم امتناعی خارج کر دئے ہیں ٹرانسپورٹ اڈے جنرل بس اسٹینڈ شفٹ ہونے سے شہر میں ٹریفک کے مسائل حل ہونگے جنرل بس اسٹینڈ کی آمدنی میں بھی اضافہ ہو گا ڈپٹی کمشنر نے جنرل بس اسٹینڈ میں برسوں سے قائم بکنگ آفسسز کے کرائے کی دوبارہ تشخیص کا حکم دیا ہے ڈپٹی کمشنر نے شہر سے شفٹ ہونیوالے ویگن اور بس اڈوں کو جنرل بس اسٹینڈ میں جگہ فراہم کرنیکی بھی ہدایت جاری کر دی ہیں۔