ملتان: ضلعی انتظامیہ نے کرسمس کے موقع پر انتظامات کو حتمی شکل دے دی

80

ملتان، 22 دسمبر (اے پی پی ):  ضلعی انتظامیہ نے کرسمس کے موقع پر انتظامات کو حتمی شکل دے دی ہے۔

 ڈپٹی کمشنر عامر خٹک اور سی پی او محبوب رشید میاں کی زیر صدارت کرسمس انتظامات کا جائزہ اجلاس ہوا، اجلاس میں معروف عالم دین محمد حنیف جالندھری اور مختلف مسالک اور مذاہب کے نمائندوں کی

 شرکت کی۔

 ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے کہا کہ کرسمس کے موقع پر مثالی انتظامات کئے جائیں گے،  پاکستان کے آئین میں تمام مذاہب کے افراد کو برابر کے حقوق حاصل ہیں۔انہوں نے کہا کہ مسیحی بھائیوں کی خوشیوں میں شریک ہونا ہمارا قومی فریضہ ہے۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کو سٹی کے تمام گرجا گھروں کی صفائی کا ٹاسک دے گیا ہے،تمام گرجا گھروں کے اطراف میں صفائی کے خصوصی انتظامات کئے جارہے ہیں۔

 اس موقع پر سی پی او نے کہا کہ کرسمس کے موقع پر دعائیہ تقریبات کو مکمل سیکیورٹی فراہم کی جائے گی، مسیحی بھائیوں کو اپنے مذہبی تہواروں کے دوران پرامن ماحول فراہم کرنا ہمارا فرض ہے اور کہا کہ مسیحی برادری کے نمائندوں کے ساتھ اجلاسوں میں سیکیورٹی کے امور طے کر لئے گئے ہیں۔

 قاری محمد حنیف جالندھری نے کہا کہ اسلام تمام مذاہب کے احترام کا درس دیتا ہے،ہم سب پاکستانی ہیں، اقلیت اوراکثریت کا ختم ہونا چاہیے۔

 عارف مائیکل نے کہا کہ کرسمس کے موقع پر انتظامات پر انتظامیہ اور پولیس کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور کہا کرسمس کے موقع پر اطمینان اور سکون کے ساتھ عبادات کا ماحول فراہم کیا جاتا ہے۔

شکتلا دیوی نے کہا کہ ہندو برادری پاکستان سے بے انتہا محبت کرتی ہےپاکستان کی ہندو برادری کا نعرہ ہے کہ کشمیر بنے گا پاکستان۔

 سردار روندر سنگھ نے کہا کہ سکھوں کواپنے مردوں کی آخری رسومات کی ادائیگی کیلئے شمشان گھاٹ کیلئےجگہ فراہم کی جائے۔

اجلاس میں علامہ عبدلحق مجاہد،ڈاکٹرعلامہ کاظم نقوی اور محمد کاشف کی بھی شریک ہوئے۔