ملتان، 31 دسمبر (اے پی پی ):سیکرٹری ہاﺅسنگ لیاقت علی چٹھہ نے کہا ہے کہ سیوریج سسٹم کی بحالی کے لیئے کوشاں ہیں، اس سلسلے میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، پانی کی فراہمی اور نکاسی کے حوالے سے ہنگامی اقدمات کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عام آدمی کو اشیاءضروریہ اور بنیادی سہولیات فراہم کرنا ہمارا اولین فرض ہے، سہولت بازارو ں کا مسلسل معائنہ کر رہے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار انھوں نے نونسہ میں بوسیدہ سیوریج لائنوں اور سہولت بازاروں کے دورہ کے موقع پر کیااس موقع پر واسا اور پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے آفیسران بھی ہمراہ تھے ۔ اُنھوں نے مزید کہا کہ بوسید ہ سیوریج لائنوں کی تبدیلی اور مرمت کے لیئے جامعہ حکمت عملی پر عمل پیرا ہیں، اس سلسلے میں غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔
اس کے علاوہ انہوں نے سیوریج لائن کی فوری مرمت کے احکامات جاری کر تے ہوئے کہا کہ عام شہریوں کے بنیا دی مسائل کے حل کے لیئے عوامی رابطہ مہم جاری ہے۔ سہولت بازاروں میں حکومتی نرخوں کو مانیٹر کر رہے ہیں تاکہ اس کا فائدہ عام لوگوں کو پہنچے۔ اُنھوں نے مزید کہا کہ جنوبی پنجاب کے تمام اضلاع میں ٹوائلٹس اور سیوریج کے مسائل کے حل کے لیئے اقدامات جاری ہیں جبکہ آٹا ، چینی اور دیگر آشیاءکی حکومتی نرخوں پر فراہمی پر بھی بھر پور اقدامات کر رہے ہیں۔