ملتان,24دسمبر (اے پی پی ): ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے زیراہتمام کرسمس کے سلسلے میں سرکٹ ہاوس میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈپٹی کمشنر عامر خٹک اور ایم ڈی فخرالاسلام ڈوگر کی شرکت کی۔تقریب میں کمپنی کے مسیحی ورکرز کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ کمپنی منیجرز اور یونین عہدیداران بھی تقریب میں موجود تھے۔تقریب میں کرسمس کے حوالے سے کیک کاٹا گیا۔
ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلام دیگر مذاہب کے احترام کا درس دیتا ہے۔پاکستان کے آئین میں غیر مسلموں کو برابر کے حقوق حاصل ہیں۔کرسمس کے موقع پر صفائی اور سیکیورٹی کے بھرپور انتظامات کئے گئے ہیں،ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ہم مسیحی بھائیوں کی خوشی میں بھرپور شرکت کریں گے کرسمس کے دن گرجا گھروں کا وزٹ کروں گا۔ایم ڈی ویسٹ منیجمنٹ کمپنی فخرالاسلام ڈوگر نے اس موقع پر کہا کہ تمام مسیحی ورکرز کی تنخواہیں بروقت جاری کردی ہیں۔شہر کے تمام چرچز کی بھرپور صفائی کی جارہی ہے اور گرجا گھروں میں چھڑکاو کیا جارہا ہے اور لائم لائنگ کی جارہی ہے۔تقریب میں خواتین ورکرز نے بھی شرکت کی۔











