ملتان، 10دسمبر(اے پی پی ):ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا شہر میں صفائی کے لئے ” آپریشن کلین اپ” جاری،ویسٹ اٹھانے کے لئے تمام ہیومن ریسورس اور مشینری کو استعمال کیا جا رہا ہے، شہر میں جمع ہو جانے والے ویسٹ کو اٹھانے کے لئے آپریشن کلین اپ گزشتہ 36 گھنٹوں سے جاری ہے ۔
کمپنی نے اپریشن کلین اپ کے دوران اٹھائے جانے والے ویسٹ کا ڈیٹا جاری کر دیا ہے۔ اب تک شہر سے 1835 ٹن ویسٹ اٹھالیا گیا ہے، ویسٹ ٹھکانے لگانے کے لئے گاڑیوں نے لینڈ فل سائیٹ کے 207 چکر لگائے ہیں ۔ڈمپر ٹرک نے102 اور آرم رول گاڑیوں نے59 ٹرپ لگائے جبکہ سیکنڈری کولیکشن سے161 اورپرائمری کولیکشن سے 41چکر لگائےگئے ہیں۔ کنٹینر لفٹر نے14 اور ٹریکٹر ٹرالیوں نے ڈمپ سائیٹ کے 32چکر لگائے۔