ملتان : ٹریفک پولیس کا ون ویلنگ ، کم عمر ڈرائیورز کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز

76

ملتان، 09 دسمبر (اے پی پی ): ٹریفک پولیس نے ون ویلنگ اور کم عمر ڈرائیورز کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کر دیا  ہے،کریک ڈاؤن کے حوالہ سے ایس پی چوک پر تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔

سی ٹی او ملتان ظفر بزدار بطور مہمان خصوصی شریکِ ہوئے، سی ٹی او ملتان نے والدین سے اپیل کی کہ  اپنے بچوں پر نظر رکھیں جبکہ  عمر ڈرائیورز کو بند کیا جائے گا ۔انہوں نے بتایا کہ تقریب کا مقصد عوام کو مہم کے بارے میں آگاہی دینا ہے،انہوں نے آگاہ کیا کہ  یہ مہم 31   دسمبر تک جاری رھے گی ۔

تقریب میں تاجر برادری وکلاء برادری اور رکشہ یونین بھی شریک ہوئی، تقریب کے اختتام میں موٹرسائیکل سواروں کو پمفلٹ اور پھول بھی تقسیم کیے گئے۔