ملتان: کرسمس پیس فیسٹیول  کا انعقاد،کرسمس کیک  کاٹا گیا

173

ملتان ، 22 دسمبر (اے پی پی ): کرسمس کی مناسبت سے کرسمس پیس فیسٹیول منعقد ہوا، فیسٹیول میں کثیر تعداد میں کرسچن برادری نے حصہ لیا اور خوب لطف اندوز ہوئے ۔ کرسمس پیس فیسٹیول میں ملک پاکستان اور افواج پاکستان کے لیے دعائیں بھی کی گئیں۔

 اس موقع پر کیک کاٹا گیا  جبکہ  بچوں نے ٹیبلوز پر پرفارم کیا اور گیت سنگیت کے مقابلے بھی  ہوئے،اس  کے علاوہ مزاحیہ خاکے بھی پیش کیے گئے۔

تقریب کے اختتام پر  یو جی ایچ حرچ گلزار ٹاؤن میں پاسٹر یوسف رضا اور پاسٹر نعیم عمانویل نے کرسمس پیس فیسٹیول پر اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔