ممبران صوبائی اسمبلی یاور بخاری اور خیال کاسترو نے صوبائی وزارت کا حلف اٹھالیا

99

لاہور، دسمبر 15(اے پی پی): گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے صوبائی کابینہ میں شامل ہونے والے دو نئے ممبران صوبائی اسمبلی یاور بخاری اور خیال کاسترو سے صوبائی وزارت کا حلف لیا۔حلف برداری کی تقریب میں صوبائی وزراء اراکین اسمبلی اور دیگر افراد نے شرکت کی۔تقریب میں آئی جی پنجاب انعام غنی اور چیف سیکرٹری بھی شریک ہوئے۔