میرپورخاص؛ ایس ایس پی  فیصل بشیر میمن  کی زیر صدارت کرسمس اور نیو ایئر کے موقع پر سکیورٹی کے حوالے سے اجلاس

103

میرپورخاص،18دسمبر ( اے پی پی): ایس ایس پی میرپورخاص فیصل بشیر میمن کی جانب سے ایس ایس پی آفس میں کرسمس اور نیو ایئر کے موقع پر سکیورٹی کے حوالے سے عیسائی کمیونٹی کے رہنماوں، منتظمین اور پوسٹرز کے ساتھ اہم اجلاس کا انعقاد کیا گیا ۔

اجلاس میں کرسمس اور نیو ایئر کے موقع پر گرجا گھروں کی سکیورٹی سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا ، دوران اجلاس کرسمس کے موقع پر ضلع پولیس کو ہائی الرٹ رکھنے، گرجا گھروں اور حساس مقامات پر پولیس کی بھاری نفری کی تعیناتی جبکہ پیٹرولنگ میں اضافے سے متعلق فیصلے کیے گئے ،

اس موقع پر ایس ایس پی میرپورخاص فیصل بشیر میمن کا کہنا تھا کہ کرسمس، یوم قائد اعظم اور نیو ایئر کے موقع پر پولیس کو ہائی الرٹ رکھا گیا ہے جبکہ فول پروف سیکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دی جارہی ہے،  اس سلسلے میں تمام گرجا گھروں اور مسیحی عبادت گاھوں پر پولیس کی بھاری نفری تعینات جبکہ تمام گرجا گھروں سے فاصلے پر پارکنگ کو یقینی بنایا جائے گا ، تاہم اہم و حساس مقامات پر پولیس موبائل پیٹرولنگ میں اضافہ کیا گیا ہے۔

+