میرپورخاص؛ بانیِ پاکستان  کا 145 واں یوم پیدائش ، ایوانِ صحافت  میں تقریب کاانعقاد

171

میرپورخاص،25 دسمبر (اے پی پی ): بانیِ پاکستان  حضرت  قائدِ اعظم محمد علی جناح کے 145 واں یوم پیدائش کے موقع پر ایوانِ صحافت میں تقریب کاانعقاد کیا گیا، جس میں قائد اعظم محمد علی جناح کی  سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔

 اس موقع پر شرکاء نے  قائد کے احترام میں کھڑے ہوکر ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی۔

تقریب میں ایوانِ صحافت کی پوری ٹیم سمیت میرپورخاص کے سینئر صحافیوں،  وی وانٹ یونیورسٹی کی ٹیم نے شرکت کی۔

 تقریب سے صدر ایوان میرپورخاص محمد وارث خاصخیلی، نائب صدر غفار رند،  ھاشم شر،  محمد اظہر چھڈڑ،  وی وانٹ یونیورسٹی کے رھنماء محمد ناصر اقبال،  ،  سینئر صحافیوں فلک شیر،  ایم اے رحمانی،   نےا پنے خطاب میں قائد اعظم کی کاوشوں پر روشنی ڈالتے ہوئے یہ پیغام دیا کے  بانیِ پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح  جیسی شخصیات  اس دنیا میں صدیوں میں پیدا ہوتی  ہیں۔ہمیں ہمارے قائد کے مشن کو لیکر آگے چلنا ہے اور وہی پاکستان بنانا ہے جسکا خواب  قائد بے دیکھا تھا۔

مقررین نے کہا  کہ قائد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ہم سب کو  پاکستان کو کرپشن ،نا انصافی، فرقہ واریت کو   ختم کرنا ہے  اور پاکستان کو دنیا کا بہترین ملک بنانا ہے۔