نو منتخب رکن اسمبلی خالد خورشید ایڈووکیٹ نے وزیراعلیٰ  گلگت بلتستان کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

149

گلگت،01 دسمبر(اے پی پی): پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے نو منتخب رکن اسمبلی خالد خورشید ایڈووکیٹ نے وزیراعلیٰ  گلگت بلتستان کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔تقریب حلف برداری  گورنر ہاؤس گلگت میں منعقد ہوئی جہاں پر گورنر راجا جلال حسین مقپون نے نومنتخب وزیر اعلیٰ سے حلف لیا۔

گلگت بلتستان کابینہ 2 دسمبر کو حلف اٹھائے گی، کابینہ اراکین کی حلف برداری کی تقریب میں وزیر اعظم عمران خان کی  شرکت کا   امکان ہے، وزیراعظم کی آمد کے پیشِ نظر تیاریوں کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

تقریب میں سبکدوش ہونے والے نگران وزیر اعلیٰ میر افضل، اسپیکر اسمبلی سید اسد زیدی بھی شریک ہوئے۔