نیو ائیر نائٹ کیلئے حتمی سکیورٹی پلان تیا ر کر لیا گیا ہے ،حسن اسد علوی

99

سیالکوٹ،31دسمبر  (اے پی پی):نیو ائیر نائٹ  کے لئے  حتمی سکیورٹی پلان تیا ر کر لیاہے، ڈی پی او سیالکو ٹ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ حسن اسد علوی نے کہا کہ نیو ائیر نائٹ کے موقع پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کے لیے حتمی سکیورٹی پلان تیا ر کر لیا گیا ہے۔ نیو ائیر نائٹ کے موقع پر 860 سے زائد پولیس افسران واہلکاروں کو سکیورٹی ڈیوٹی کے لیے تعینات کیا جائے گا ضلع بھر میں کومبنگ آپریشن کے ساتھ ساتھ سپیشل ناکہ بندی ، داخلی و خارجی راستوں پر سخت چیکنگ کی جائے گی ۔انہوں نے کہا کہ ون ویلنگ ،ہلڑبازی، آتش بازی، ہوائی فائرنگ اور لاؤڈ سپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلاامیتاز کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ترجمان پولیس کے مطابق ڈی پی او سیالکوٹ حسن اسد علوی نے ضلع بھر میں ون ویلنگ کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کا حکم دیا ہے انہوں نے کہاکہ نیو ائیر نائٹ کے موقع پر ون ویلرز کو اپنی اور دوسروں کی جان خطرے میں نہیں ڈالنے دینگے۔ اس سلسلہ میں ٹریفک پولیس کی جانب سے سپیشل اسکواڈ تعینات کئے گئے ہیں ۔ تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز بلاامیتاز کارروائی جاری رکھیں ۔