کوئٹہ، 30 دسمبر (اے پی پی ): وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان کی زیر صدارت وزیراعلیٰ معائنہ ٹیم کی کارکردگی سے متعلق اعلی سطحی اجلاس منعقد ہوا ۔اجلاس میں سی ایم آئی ٹی کی 2018 تا 2020 کی پراگریس رپورٹ پیش کی گئی اجلاس کو چیئرمین سی ایم آئی ٹی نے بریفنگ میں بتایا کہ2018 کے دوران 1022 اسکیمات کا معائنہ کیا گیا _ گزشتہ مالی سال میں مختلف ترقیاتی اسکیمات میں پائی جانے والی بے ضابطگیوں پر 07 اسکیمات کو اینٹی کرپشن بھجوانے کی سفارش کی گئی _سال 2018 سے اب تک 72 انکوائریوں کو مکمل کیا گیا اجلاس میں ایسی اسکیمات جن کی ایڈوانس پے منٹ کی گئی ہے کو نیب ریفر کرنے کا فیصلہ کیا گیا _اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان نے کہا کہ حکومت صوبے میں گورننس کی بہتری کے لیے جامع حکمت عملی کے تحت درست سمت میں گامزن ہے بلوچستان وہ پہلا صوبہ ہے جس نے کرپشن کے عفریت کے خاتمے کے لیے نیب کے ساتھ ایم او یو پر دستخط کئے ہیں اور غیر قانونی اقدامات میں ملوث عناصر کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے۔











