اسلام آباد،21دسمبر (اے پی پی):وزیرِ اعظم عمران خان سےا سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے پیر کو یہاں ملاقات کی ہے، ملاقات میں ملکی پارلیمانی نظام پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
اس موقع پر وزیرِ اعظم نے کہا کہ پارلیمان نہ صرف قانو ن سازی بلکہ جمہوریت کے تسلسل کیلئے نہایت اہم اور ملک کا سب سے بڑا آئینی فورم ہے۔ تمام جماعتوں کو پارلیمان کے تقدس اور جمہوری اقدار کی پاسداری کو یقینی بنانا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام پارلیمنٹ میں اپنے مسائل کی آواز اٹھانے کیلئے منتخب نمائندوں کی طرف دیکھتی ہے۔ پارلیمنٹ کی اصل طاقت عوام کی خدمت اور آئین کی پاسداری ہے۔











