وزیر اعظم عمران خان سے خیبر پختونخوا کی صوبائی کابینہ کے اراکین کی  پشاور میں ملاقات

166

پشاور۔16دسمبر  (اے پی پی):وزیر اعظم عمران خان سے خیبر پختونخوا کی صوبائی کابینہ کےاراکین  نےپشاور میں ملاقات کی،اس موقع پر  گورنر اور وزیر اعلی خیبر پختونخوا بھی موجود تھے، وزیر اعظم نے وزیر اعلی اور کابینہ کو پورے خیبر پختونخوا میں ہیلتھ کارڈز کے اجرا پر مبارکباد دی، وزیر اعلی نے بتایا کہ ہر ماہ تمام وزارتوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا جاتا ہے۔ وزیر اعلی کمپلینٹس سیل میں موقع پر مسائل حل کیے جاتے ہیں، وزیر اعظم نے کابینہ اراکین کو تاکید کی کہ اپنے اپنے حلقوں کا تواتر سے دورہ کیا کریں تاکہ عوام کے مسائل جلد حل ہو سکیں، غریب کی خدمت ہی اصل کامیابی ہے،وزیر اعظم نے قبائلی اضلاع میں موبائل انٹرنیٹ کوریج بہتر کرنے کی ہدایات جاری کیں، کامیاب جوان پروگرام کا دائرہ کار قبائلی اضلاع تک بڑھانے کی بھی ہدایت دی، وزیر اعظم نے صوبہ خیبر پختونخوا میں سیاحت کے فروغ پر خصوصی توجہ دینے کی تاکید کی، انہوں نے کہا کے سیاحت کے فروغ سے خاطر خواہ محصولات حاصل ہوں گے اور روزگار کے مواقع فراہم ہوں گے۔