وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان سے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی ملاقات

73

پشاور، 31دسمبر(اے پی پی): وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان سے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے آج ملاقات کی۔

پشاور پہنچنے پر ایف سی ہیڈ کوارٹر دورہ کرنے کے بعد شیخ رشید وزیر اعلی ہاؤس پہنچے اور وزیراعلی محمود خان سے ملاقات کی۔

ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے صوبے میں امن و امان کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا  اور وفاقی اور صوبائی حکومت کے درمیان امن او امان کے حوالے سے تعاون کو مزید فروغ دئیے  جانے پر گفتگو کی۔

ملاقات کے دوران وزیر داخلہ نے کے پی میں امن و امان کے حوالے سے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وفاق صوبے کو ہر طرح کی مالی اور تکنیکی معاونت دے گا۔

اس موقع پر وزیراعلی محمود خان نے وزارت داخلہ کا منصب سنبھالنے پر شیخ رشید احمد کو مبارکباد بھی دی۔