ملتان 31 دسمبر 2020 ترجمان وزیر اعلی پنجاب، چیئر پرسن پنجاب ہیلتھ ایڈوائزری کمیٹی و ممبر گورننگ باڈی ایم ڈی اے ملتان ایم پی اے میڈم سبین گل خان کا پی پی 212کے بنیادی مراکز صحت سلطان پور ہمڑ اور کھوکھراں کا پہلا وزٹ۔متعلقہ ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب ملک سلیم لابر ہمراہ تھے جبکہ طارق خان،خاور نواز لابر،منیر ہمڑ و دیگر معزمین علاقہ بھی ان کے ہمراہ تھے۔ایم پی اے سبین گل خان نے 02بنیادی ہیلتھ یونٹ کاسپرائز وزٹ کیا۔ریکارڈ کے مطابق میڈیسن کا سٹاک چیک کیا۔ملازمین کی حاضری چیک کی۔اس موقع پرایم پی اے سبین گل خان نے موقعہ پر موجود مریضوں سے بات چیت کی اور میڈیکل سہولیات کی فراہمی کے بارے میں دریافت کیا۔ایم پی اے سبین گل خان نے بنیادی ہیلتھ ہونٹ پر تعینات سٹاف کو حاضری یقینی بنانے اور عوام کو بہترین طبی سہولیات مہیا کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ پنجاب گورنمنٹ عوام کو بنیادی طبی سہولیات فراہم کرنے میں جنگی بنیادوں پر کام کر رہی ہے متعلقہ سٹاف کی ذمہ داری ہے کہ پنجاب حکومت کے ان اقدامات کا ثمر 100فیصد عوام تک پہنچائیں تاکہ لوگوں کو طبی سہولیات بر وقت حاصل ہو سکیں۔انہوں نے ملازمین کوہدایت کی کہ ادویات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ایم پی اے میڈم سبین گل خان نے کہا کہ آئندہ تمام بنیادی ہیلتھ یونٹس کا اچانک دورہ کیا جائے گا کسی بھی غیر ذمہ داری اور کوتاہی کی صورت میں ملازمین اور متعلقہ آفیسر انچارج کے خلاف کاروائی عمل میں لا ئی جائے گی۔