لاہور،7 دسمبر(اے پی پی):وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار سے اراکین اسمبلی نے پیر کو یہاں ملاقات کی ہے،ملاقات میں لاہور شہر کی ترقی اور شہریوں کو مزید سہولتیں دینے کے حوالے سے کئے گئے اقدامات پر بات چیت کی گئی۔منتخب نمائندوں نے شہریوں کے مسائل کے حل کے لئے تجاویز پیش کی۔اراکین اسمبلی نے لاہور کی ترقی اور شہریوں کی سہولت کے لئے میگا پراجیکٹس کے اعلان پر وزیر اعلی عثمان بزدار سے اظہار تشکر کیا۔
وزیر اعلی پنجاب نے کہا کہ لاہور کے لئے اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبے شروع کر رہے ہیں، شہریوں کے مسائل حل کرنے کے لئے ہر ضروری اقدام اٹھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ منتخب نمائندوں کے مشاور ت سے عوامی مسائل حل کریں گے۔لاہور کے شہریوں کو ان کا حق دے کر رہیں گے- انہوں نے مزید کہا کہ منتخب نمائندے عوام سے قریبی رابطہ رکھیں اور ان کے مسائل کے حل کے لئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں۔
عثمان بزدار نے مزید کہا کہ منفی سیاست کا جواب عوام کی خدمت سے دیں گے۔