وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا پولیس لائن ہیڈکواٹرز کا دورہ،آئی جی نے  ادارے سے متعلق بریفنگ دی

122

اسلام آباد، 17 دسمبر (اے پی پی ):وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی پولیس لائن ہیڈکواٹرز اسلام آباد آمد، یاد گار شہداء پر پھولوں کی چادر  چڑھائی اور  شہداء کے لئے دعا کی، شیخ رشید احمد کو بگھی میں سوار کرکے یاد گار شہداء تک لایا گیا۔

وزارت داخلہ کی ذمہ داریاں سنبھالنے پر یہ وفاقی وزیر کا پولیس لائن ہیڈکوارٹر کا پہلا دورہ ہے، آئی جی اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار خان نے وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کو ادارے سے متعلق بریفنگ دی۔

اس موقع پر سیکرٹری داخلہ یوسف نسیم کھوکھر بھی بریفنگ میں موجود تھے۔