وزیر ریلوے اعظم خان سواتی سے ازبک وزیر  ٹرانسپورٹ    کی  قیادت میں وفد کی ملاقات، ٹرانز افغان ریل پراجیکٹ   پر  تبادلہ خیال کیا  گیا

111

اسلام آباد،29دسمبر  (اے پی پی):وفاقی وزیر ریلوے اعظم خان سواتی سے ازبکستان کے وفد نے منگل کو ملاقات کی۔وفد کی قیادت ازبک وزیر  ٹرانسپورٹ  ایلکام ماکاموو نے کی۔ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات،کارگو ٹرین سروس سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 ملاقات ٹرانز افغان ریل پراجیکٹ  کے سلسلے میں کی گئی ہے جس کے تحت پاکستان اور ازبکستان کو افغانستان کے ذریعے ریل لنک سے ملایا جائے گا، بعد ازاں باقی وسطی ایشیائی ممالک بھی اس میں شامل ہوسکیں گے  ۔ اس منصوبے کے ذریعے پاکستان،افغانستان اور ازبکستان کے مابین  کارگو سروس شروع کی جاسکے گی۔