ووٹ کی اہمیت سے انکار جمہوریت کی نفی ہے؛ الیکشن کمشنر ہنگو عرفان خٹک 

58

ہنگو، 07 دسمبر(اے  پی پی): الیکشن کمشنر ہنگو عرفان خٹک  نے کہا ہے کہ ووٹ کی اہمیت سے انکار جمہوریت کی نفی ہے،ووٹ کی بنیاد پر تبدیلی کی راہوں کا تعین ہوتا ہے۔ 18 سال سے زائد عمر کے تمام پاکستانی ووٹ کا اندراج کروا کرقومی دھارے میں شامل ہو سکتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار الیکشن کمشنر ہنگو عرفان خٹک، سپر وائز لوکل باڈی عبد المنعم خان بنگش، سنئیر صحافیوں محمود مغل، اسرار احمد اورکزئی، سماجی اسد خان اورکزئی نے ووٹ ڈے کے مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ ووٹ کے بارے میں عوامی شعور بیدار کرنے کے کئے سول سوسائٹی سمیت سیاسی جماعتوں کو بھی اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔

مقررین نے کہا کہ پورے پاکستان میں 7 دسمبر کو ووٹر ڈے منایا جاتا ہے اس دن کو منانے کا مقصد عوام کو ان کی قومی ذمہ داری سے آگاہ کرنا ہے۔انہوں نے کہ ہر شہری اپنے ووٹ کو استعمال کر کے اپنی پسند کا نظام لانے کے کئے اپنا کردار ادا کر سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ووٹ تبدیلی کے لئے بہترین اور پر امن طریقہ کار ہے جس کو استعمال میں لانے کے لئے ضروری ہے کہ ہر 18 سال کے عمر کے شہری کا اپنا ووٹ ہونا چاہئیے اور وہ ووٹ کا اندراج کرائے۔ اس سلسلے میں عوامی حلقوں سول سوسائٹی اور سیاسی  جماعتیں اپنا کردار ادا کر سکتی ہے۔