پشاور؛لیڈی ریڈنگ اسپتال میں  ” ایل آر ایچ میں خواتین محفوظ” کے عنوان سے  واک کا اہتمام

91

 پشاور، 18دسمبر(اے پی پی): لیڈی ریڈنگ اسپتال میں آج ” ایل آر ایچ میں خواتین محفوظ ،، کے عنوان سے خواتین ڈاکٹرز، ہسپتال انتظامیہ اور  دیگر خواتین نرسز نے ہسپتال کے حق میں واک کی جسمیں ہسپتال کے تمام یونٹس کی خواتین نے شرکت کی۔

خواتین شرکاء نے ہاتھ میں پلے کارڈز اٹھائے ہوئے تھے جن پر ہسپتال میں تحفظ بابت کلمات درج تھے اور وہ ہسپتال کے حق میں ستائشی نعرے لگا رہی تھیں۔

خواتین شرکاء نے کہا کہ سالوں سے اس ادارے سے وابستہ ہیں اور یہاں ہمیشہ عزت ملی، دن اور رات ڈیوٹیاں کرتے ہیں کبھی خود کو غیر محفوظ نہیں سمجھا۔

انہوں نے کہا کہ گھر سے زیادہ وقت ہسپتال میں گزرتا ہے مرد سٹاف اپنی گھروں کی خواتین جیسا احترام کرتے ہیں۔