پشاور: بی آر ٹی کا سفر مزید آسان بنانے کیلئے    زو موبائل ایپلیکیشن کا افتتاح کر  دیا گیا

76

پشاور، 31دسمبر(اے پی پی): صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ شاہ محمد وزیر نے  بی آر ٹی کا سفر مزید آسان بنانے کیلئے    زو موبائل ایپلیکیشن کا افتتاح کر  دیا ۔ اس  موقع  پر انہوں نے کہا کہ موبائل ایپلیکیشن موجودہ دور کی اولین ضرورت ہے اور بی آر ٹی ٹیم موبائل ایپلیکیشن کے کامیاب اجرا پر مبارک باد کی مستحق ہے۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ یہ موبائل ایپلیکیشن پلے سٹور پر دستیاب ہے جس سے شہریوں کا بی آر ٹی کا سفر مزید آسان ہوگا۔ انہوں نے مزید  کہا کہ کرونا سے ممکنہ بچاو اور پھیلاو میں بھی موبائل ایپلیکیشن کلیدی کردار ادا کرے گی، زو پشاور اپنی نوعیت کی پہلی موبائل ایپلیکیشن ہے۔