پشین؛تحصیل برشور ہائی سکول میں ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

118

پشین،19 دسمبر( اے پی پی): تحصیل برشور ہائی سکول میں ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔

فری میڈیکل کیمپ کے دوران محکمہ صحت کے ماہر ڈاکٹروں پر مشتمل ٹیم نے تین سو سے زاہد مریضوں کامفت معائنہ کیا اور ادویات فراہم کی گئیں۔کیمپ میں بچوں سمیت مرد اور خواتین مریضوں کا مفت طبی معائنہ کراتے ہوئے ان میں فری ادویات بھی تقسیم کی گئیں اور مختلف امراض بخار، زکام ، ملریا ، جگر اور کھانسی سمیت کئی بیماریوں میں مبتلا مریضوں کا معائنہ کیا گیا۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر پشین ڈاکٹر سعیداحمد میروانی نے  فری میڈیکل کیمپ کے موقع پر قبائلی عمائدین سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بنیادی سہولیات سے محروم علاقوں میں طبی سہولیات کی فراہمی ہماری اوولین ترجیحات میں شامل ہے۔

دور دراز علاقوں سے آئے ہوئے مریضوں نے فری میڈیکل کیمپ کوسراہتے ہوئے کہاکہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد محکمہ صحت کی جانب سے ایک مثالی کاوش ہے۔اس موقع پر قبائلی رہنماء ملک ہاشم خان کاکڑ ملک شاجہان کاکڑ اور دیگر بھی موجود تھے۔