پنجاب سرمایہ کاری بورڈ میں سرمایہ کاری کی سہولت کے لیے ہیلپ ڈیسک بنانے کا فیصلہ

130

لاہور، 02 دسمبر (اے پی پی): وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی و چئیرمن پنجاب سرمایہ کاری بورڈ سردار تنویر الیاس خان کے زیر صدارت بورڈ آف ڈائریکٹرز کا 34واں اجلاس منعقد ہوا،چیف ایگزیکٹو آفیسر پنجاب سرمایہ کاری بورڈ  ڈاکٹر ارفا اقبال نے بورڈ  کو سرمایہ کاری کے منصوبوں  پر بریفنگ دی۔

 اجلاس میں سرمایہ کاری کی سہولت کے لیے ہیلپ ڈیسک بنانے کا اصولی فیصلہ کیا گیااور پنجاب میں سرمایہ کاری کو مزید بڑھانے اور سرمایہ کاروں کو مزید سہولیات فراہم کرنے کا موضوع زیر بحث لایا گیا۔

 معاون خصوصی و چئیرمن پنجاب سرمایہ کاری بورڈ سردار تنویر الیاس خان نے کہا سرمایہ کاروں کے لیےقائم کیے جانے والے  ہیلپ ڈیسک میں وزیر اعلیٰ پنجاب کی مکمل معاونت حاصل ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب نےسرمایہ کاروں کو ہر طرع کی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایات جاری کی ہوئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سرمایہ کار اور کارخانےدار کوڈ 19 کی دوسری لہر پہ قابو پانے کے لیے ایس او پیز پر مکمل عمل درآمد کروائیں۔

اجلاس میں  خواجہ جلاالدین رومی،  عبد الروف مختیار شیخ احسن رشید، سہیل الطاف نے بھی  شرکت کی۔