ملتان، 18 دسمبر(اے پی پی):حکومت پنجاب کا شہروں کی اپ گریڈیشن بارے انقلابی اقدام، شہروں کی اپگریڈیشن فیز2 کا آغاز کردیاگیا ہے، فیز2 میں ڈی جی خان ملتان بہاولپورمظفرگڑھ رحیم یار خان،سرگودھا، راولپنڈی شامل ہیں۔
پنجاب انٹرمیڈیٹ سٹیز امروومنٹ انویسٹمنٹ پروگرام ٹیم کی کمشنر آفس آمد ہوئی، ٹیم نے کہا کہ شہر کی اپ گریڈیشن کیلئے مکمل سروے، ڈیٹا اکٹھا کیا جائے گا،شہر کے ماسٹر پلان کو جدید تقاضوں پر جانچا اور حسب ضرورت تبدیل کیا جائے گا۔شہر کی صفائی، نکاسی آب اور ٹریفک نظام کی اپ گریڈیشن پروگرام کا حصہ ہے۔ نئے پارک بنائے جائیں گے،موجودہ پارکوں کی اپ گریڈیشن بھی شامل ہے تجاوزات کے مکمل خاتمے ، شہر کی تزین و آرائش کا لائحہ عمل پروگرام میں شامل ہے فیز1 میں ساہیوال، سیالکوٹ کی اپگریڈیشن پر کام جاری ہے
اجلاس میں اربن ڈویلپمنٹ پروگرام پر مکمل بریفنگ دی گئی ہے۔
کمشنر جاوید اختر محمود نے کہا وزیراعلی پنجاب کے اربن ڈویلپمنٹ وژن کے تحت فیز 2 کا آغاز کیا جارہا ہے، پروگرام اربن ڈویلپمنٹ کے شعبے میں گیم چینجر ثابت ہوگا،
لوگوں کا معیار زندگی بلند ہوگا،ماحولیاتی توازن کو بہتر کرنے میں معاون ثابت ہوگا۔ جاوید اختر محمود نے کہا کہ عوامی سہولیات، ضروریات کو مدنظر رکھ کر مکمل ریسرچ کی جائے گی۔
ڈائیریکٹر ڈویلپمنٹ وقاص خاکوانی،ایم ڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی سمیت ایم ڈی اے، ضلعی انتظامیہ، واسا، کارپوریشن کے افسران اور دیگر ترقیاتی محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔