لاہور،14 دسمبر(اے پی پی)وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے صحافی کالونی ہربنس پورہ کے ایف بلاک کے ترقیاتی کاموں کے افتتاح کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لاہور کے شہریوں نے گزشتہ روز جلسے سے لا تعلق رہ کر انتہائی تدبر کا مظاہرہ کیا-
اپوزیشن کا یہ اکٹھ غیر قانونی اور غیر ذمہ دارانہ تھا-عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ کورونا کی موجودہ صورحال کے تناظر میں اس اجتماع کا کوئی جواز نہ تھا، سب کو علم ہے کہ کورونا کے باعث اموات میں اضافہ ہو رہا ہے -انہوں نے کہا کہ ان حالات میں اجتماع کرنا کسی صورت مناسب نہیں – صحافی کالونی میں ترقیاتی کاموں کے لئے خطیر رقم فراہم کی گئی ہے ۔
وزیر اعلی پنجاب کا کہنا ہے کہ کالونی میں ترقیاتی کام دیکھ کر خوشی ہوئی ہے – ایف بلاک کے ترقیاتی کاموں کو اپنی نگرانی میں مکمل کراؤں گا- انہوں نے کہا کہ صحافی کالونی میں پھر آؤں گا اور مکمل ہونے والے کاموں کا جائزہ لوں گا- صحافی کالونی آپ کی طرح میرا بھی گھر ہے ،صحافی کالونی کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے ۔صحافی برادری کے مسائل کے حل کے لئے فردوس عاشق اعوان کو ذمہ داری دی ہے -انہوں نے مزید کہا کہ فردوس عاشق اعوان مسائل کے حل کے حوالے سے ٹھوس اقدامات اٹھا کر رپورٹ پیش کریں گی-عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ صحافی کالونی کا فیز ٹو بھی شروع کریں گے -وزیر اعظم عمران خان نے ہر شہری کو صحت انصاف کارڈ دینے کا اعلان کیا ہے –
پنجاب میں یونیورسل ہیلتھ کور پروگرام شروع کیا جا رہا ہے – ان کا کہنا ہے کہ 50 فیصد آبادی کو رواں برس ہیلتھ کور فراہم کر دی جائے گی- 2021 تک پنجاب کے ہرشہری کو ہیلتھ کور فراہم کریں گے -وزیر اعلی پنجاب نے کہا کہ پاکستان ان چند ممالک میں شامل ہو گا جہاں تمام شہریوں کو ہیلتھ کور حاصل ہو گا-پنجاب کے ہر ضلع کے لئے علیحدہ ترقیاتی پیکیج تیار کر رہے ہیں –
اس موقع پر ارشد انصاری نے کہا کہ وزیر اعلی عثمان بزدار کی ذاتی دلچسپی سے صحافیوں کے کئی مسائل حل ہوئے۔
وزیر اعلی عثمان بزدار کے دور میں 14 برس سے قابض افراد کا قبضہ ختم کرایا گیا- انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت پروجرنلسٹ حکومت ہے۔وزیر اعلی عثمان بزدار نے صحافی برادری کے مسائل ہمیشہ ترجیحی بنیادوں پر حل کئے ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ
ایف بلاک کے ترقیاتی منصوبوں کے افتتاح پر وزیر اعلی عثمان بزدار کا شکریہ ادا کرتے ہیں –











