پنڈی بھٹیاں،19 دسمبر(اے پی پی):تھانہ صدر پولیس کی بڑی کارروائی،گاڑی کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی پندرہ کلو گرام ہیروئن برآمد کر لی جبکہ بین الصوبائی منشیات سمگلر عبیداللہ کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس نے منشیات سمگلنگ کےلئے استعمال ہونے والی گاڑی کو بھی قبضہ میں لے لیا،ملزم نے ہیروئن گاڑی کے مختلف خانوں میں چھپا رکھی تھی۔
گرفتار منشیات سمگلرز سے تفتیش جاری ہے جبکہ ملزم نے پنجاب کے مختلف علاقوں میں منشیات سمگل کرنے کا انکشاف کیا ہے۔
ڈی پی او حافظ آباد سید حسنین حیدر کے مطابق ضلع بھر میں منشیات کے خاتمے کےلئے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔