پولیو مہم کا ملتان میں دوسرا روز،2 ہزار سے زائد موبائل ٹیمیں گھر گھر پولیو قطرے پلانے میں مصروف

117

شجاع آباد، 02 دسمبر (اے پی پی): قومی پولیو مہم کا ضلع ملتان میں آج  دوسرا روز  جاری ہے،ملتان میں منعقد ہونے والے سیاسی جلسے کی وجہ سے پولیو مہم ایک دن تاخیر سے شروع کی گئی ہے۔

مہم کے دوران  2 ہزار سے زائد موبائل ٹیمیں گھر گھر اور ہر وہ جگہیں جہاں بچوں کا گزر ہوتا ہے وہاں پولیو ورکر پولیو ویکسین کے قطرے پلانے میں مصروف عمل ہیں، 222 فکسڈ اور 155ٹرانزٹ ٹیمیں بھی پولیو مہم کا حصہ ہیں۔

 ڈپٹی کمشنر عامر خٹک کی ہدایت پر تمام اسسٹنٹ کمشنرز مانیٹرنگ کے لئے متحرک ہیں، محکمہ صحت کے حکام بھی فیلڈ میں موجود ہیں۔

ڈپٹی کمشنر نے انتظامیہ اور محکمہ صحت کے افسران کو زیرو ریفیوزل کا ٹارگٹ دیا ہے، ڈبلیو ایچ او اور یونیسف کے نمائندے بھی پولیو مہم کو مانیٹر کررہے ہیں۔

 مہم کے پہلے روز 2لاکھ80 ہزار بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلائے گئے،پانچ روزہ پولیو مہم کے دوران 9 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔