چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس محمد قاسم خان  کی  ہائیکورٹ ملتان بنچ  آمد

87

لتان ،30 ملتان (اے پی پی ):چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس محمد قاسم خان ہائیکورٹ ملتان بنچ  پہنچ گئے  جہاںسنیئر جج ملتان بنچ جسٹس سردار سرفراز احمد ڈوگر ،جسٹس عاصم حفیظ،  رجسٹرار جاوید اقبال، ملک گلزار احمد معصوم ،عثمانی جاوید سعید نے ان کا استقبال کیا ۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مسٹرجسٹس محمد قاسم خان کورٹ نمبرایک میں کیس کی سماعت کررہےہیں  جبکہ   آج  وہ  نئے ایڈمن بلاک کا افتتاح بھی کرینگے ،افتتاح کے موقع پرججز صاحبان ،سینئر وکلا ء بھی انکے ہمراہ ہونگے۔

چیف جسٹس محمد قاسم خان چھ   روزہ دورے پر گزشتہ شب ملتان پہنچے تھے۔