اسلام آباد،31دسمبر (اے پی پی):چین نیشنل ہائی وے5 کی مرمت کیلئے پاکستان کو 100 ملین ڈالرکی گرانٹ فراہم کرے گا، اس ضمن میں دونوں ممالک نے جمعرات کویہاں وزارت اقتصادی امورمیں معاہدے پرمعاہدے پردستخط کئے۔اس موقع پر اقتصادی امورکے وفاقی وزیر خسرو بختیار اور پاکستان میں چین کے سفیربھی موجودتھے۔
منصوبے کے تحت این ایچ 5 کے 66 کلومیٹر پر مشتمل چار حصوں کی مرمت کی جائیگی جس میں ہالا اور مورو کا حصہ شامل ہے۔ اقتصادی امورکے وفاقی وزیرمخدوم خسروبختیارنے کہاکہ این ایچ 5 منصوبے کی تکمیل سے شمال جنوب رابطوں میں اضافہ ہوگا۔انہوں نے کہاکہ چین اورپاکستان کے درمیان مثالی تعلقات قائم ہے اورپاکستان این ایچ 5 مرمتی منصوبے کیلئے چین کی طرف سےگرانٹ پر شکر گزار ہیں۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان اورچین مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کررہے ہیں۔چین نے ٹڈی دل سے نمٹنے کیلئے پاکستان کے ساتھ تعاون کیاہے انہوں نے چین پاکستان اقتصادی راہداری کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ سی پیک پاک چین دوستی میں بنیادی اہمیت کا حامل ہے۔
اس موقع پرکہاکہ پاکستان میں چین کے سفیرنے دونوں ممالک کے درمیان تعاون کاسلسلہ جاری ہے اورچین پاکستان کے ساتھ سماجی و معاشی ترقی کیلئے تعاون جاری رکھے گا۔