اسلام آباد،11 دسمبر (اے پی پی ):ڈاکٹر عبد الحفیظ شیخ نے وفاقی وزیر کے عہدے کا حلف اٹھالیا،صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ان سے حلف لیا۔
جمعہ کو یہاں ایوان صدر میں حلف برداری کی تقریب ہوئی،تقریب میں اہم حکومتی اور سیاسی شخصیات نے شرکت کی۔
قبل ازیں ڈاکٹر عبد الحفیظ شیخ وزیر اعظم کےمشیر برائے خزانہ کے عہدے پر فائز تھے۔