ملتان ،02 دسمبر (اے پی پی ):ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے کہا کمیٹی میں اے سٹی عابدہ فرید اور اشٹامپ فروش یونین کاایک نمائندہ شامل ہو گا اور کہا کہ صحت کارڈ دوسرے فیز میں ہونے والے سروے کے بعد جاری کئے جائیں گےاشٹامپ فروشوں کو کچہری میں فراہم کی گئی جگہ پر موجود تجاوزات کا خاتمہ کیا جائے گا،ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ سمارٹ کارڈ سسٹم کے پیش نظر اشٹامپ فروشوں کو فری وائی فائی فراہم کرنے کا جائزہ لیا جائے گا اشٹامپ فروش حکومت کے ریونیو میں اضافہ کرنے کے حوالے سے انقلابی کردار ادا کر سکتے ہیں اشٹامپ فروش صرف منظور شدہ جگہ پر ہی اشٹامپ فروخت کرسکیں گے اور کہا کسی اشٹامپ فروش کو غیر قانونی کام کی اجازت نہیں دی جائے گی،عامر خٹک ڈپٹی کمشنر کا سندھ اور بلوچستان کے اشٹامپ فروخت کرنیوالوں کو گرفتار کرنے کا حکم صادر فرمایا ڈپٹی کمشنرکا مستحق اشٹامپ فروشوں کو انصاف صحت کارڈ فراہم کرنے کا اعلان کر دیا ہے اے ڈی سی ریونیو محمد طیب خان کی سربراہی میں کمیٹی بھی قائم کر دی گئی ہے۔