ڈپٹی کمشنر عامر خٹک کی زیرصدارت ڈسٹرکٹ پٹرول پمپ  کمیٹی کا اجلاس 

102

ملتان ،24 دسمبر (اے پی  پی ):ڈپٹی کمشنر عامر خٹک کی زیرصدارت ڈسٹرکٹ پٹرول پمپ  کمیٹی کا اجلاس ہوا۔

اجلاس میں اے ڈی سی جی قمرالزمان قیصرانی اور اے سیز بھی شریک ہوئے ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے کہا کہ حکومت نے نیا پٹرول پمپ لگانے کے حوالے این او سی جاری کرنے کے لئے ٹائم لائن مقرر کر دی  ہے تمام متعلقہ محکمے این او سی جاری کرنے کے لئے ٹائم لائن پر عمل کریں حکومت سرخ فیتے کے کلچر کا خاتمہ کرنا چاہتی ہے،ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے کہا نئے پٹرول پمپس لگنے سے روزگار کے مواقع پیدا ہونگے۔

پٹرول پمپس مالکان پٹرول پمپس پر کلین اینڈ گرین مہم کے تحت درخت لگائیں پٹرول پمپس کے واش رومز کو صاف رکھا جائے اور ویسٹ بِن کے انتظامات کئے جائیں ہر شہری کو کلین اینڈ گرین پاکستان کے لئے اپنا کردار ادا کرنا ہو گا،عامر خٹک نے کہا کہ کمیٹی نے 6 نئے پٹرول پمپس لگانے کی منظوری دے دی ہے۔