ڈپٹی کمشنر محمد ریاض اور ڈی پی او بلال ظفر نے چناب نگر کا دورہ کیا

114

چنیوٹ، 25 دسمبر ( اےپی پی): ڈپٹی کمشنر محمد ریاض اور ڈی پی او بلال ظفر نے چناب نگر کا دورہ کیا اور مسیحی برادری کے افراد کے ساتھ کرسمس کا کیک کاٹا، ڈپٹی کمشنر محمد ریاض نے ڈی پی او کے ہمراہ کرسمس کی تقریبات کے حوالے سے چناب نگر میں چرچز کا وزٹ کیا اور مسیحی برادری کے افراد کے ساتھ کرسمس کا کیک کاٹااور انہیں کرسمس کی مبارکباد دی، اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر فضل عباس، سی او ایم سی فیصل چوہدری کے علاوہ پولیس افسران بھی موجود تھے، ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او نے سیکیورٹی سمیت دیگر انتظامات و سہولیات کا بھی جائزہ لیا، ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ کرسمس کی تقریبات کے اختتام تک ڈیوٹی جاری رکھنے کی ہدایت کی۔