ڈپٹی کمشنر کا جعلی اور غیر معیاری ادویات کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاون

90

 

ملتان،  9دسمبر(اے پی پی ):ڈپٹی کمشنر عامر خٹک کی زیر صدارت ڈرک  کوالٹی کنٹرول بورڈ کا اجلاس منعقد ہوا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر  نے  جعلی اور غیر معیاری ادویات کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاون کی  ہدایت  دیتے ہوئے کہا کہ کسی شخص کو انسانی جانوں سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

 عامر خٹک نے کہا  کہ  جعلی ادویات کا کاروبار کرنے والے انسانیت کے دشمن ہیں ڈرگ انسپکڑرز اپنی کارکردگی بہتر بنائیں اور کہا کہ ڈرگ انسپکٹرز دفاتر میں بیٹھنے کی بجائے فیلڈ وزٹ کریں۔

ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے کہا کہ زائد المیعاد اور جعلی ادویات فروخت کرنیوالے میڈیکل سٹورز کو قانون کا ڈر کیوں نہیں اگر کسی ڈرگ انسپکٹر کے خلاف شکایت موصول ہوئی تو سخت ایکشن ہو گاڈرک کوالٹی کنٹرول بورڈ میں33 کیس پیش کئے گئے ہیں بغیر لائسنس اور بغیر وارنٹی ادویات فروخت کرنیوالوں کے27 کیسسز ڈرگ کورٹ بھیج دیئے گئے ہیں۔

بورڈ کے اجلاس میں ضلع کے تمام ڈرگ انسپکٹرز نے شرکت کی۔