ڈیرہ مراد جمالی،07 دسمبر(اے پی پی ): بولان کے علاقے میں کار اور پک اپ میں تصادم تین افراد جان بحق چار افراد زخمی ہوگئے زخمیوں اور لاشوں کو مچھ کی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔
لیویز فورس کے مطابق بولان کے علاقے مچھ کے قریب چھرک کے مقام پر تیز رفتار پک اپ اور ٹوڈی کار میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں تین افراد غلام فاروق ،عزت اللہ ،اور محمد گل جان بحق جبکہ محمدعمر،نوراللہ،مسلم خان،اور محمد ایوب زخمی ہوگئے،اطلاع ملنے پر لیویز فورس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور زخمی اور لاشوں کو فوری طور پر مچھ کی ہسپتال پہنچادیا جہاں طبعی امداد کے بعد زخمیوں کو مزید علاج کے لئے کوئٹہ کی ہسپتال ریفر کرکے مزید کاروائی شروع کردی ہے۔











