کوئٹہ، 15 دسمبر (اے پی پی): منشیات اور جرائم کےحوالےسےاقوام متحدہ کےادارے یو این او ڈی سی کی کنٹری ڈائریکٹر جوناڈا ہونانو کاپولیس کمانڈاینڈ کنٹرول سینٹر کادورہ کیا۔ اس موقع پر آئی جی پولیس بلوچستان محسن حسن بٹ اور دیگر متعلقہ پولیس حکام بھی موجود تھے یو این او ڈی سی کی کنٹری ڈائریکٹر کو پولیس کے جدید کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر سے متعلق بریفنگ دی گئی اس موقع پر آئی جی پولیس محسن بٹ نے کہا کہ بلوچستان میں تمام اضلاع میں تھانوں کوڈیجیٹلائز کردیاگیا کوئٹہ کے تمام تھانوں میں انٹرنیٹ کی سہولت اور ہیومن ریسوس مہیاکردیاگیاہے اور تمام تھانے پولیس کے جدید کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر سے منسلک ہوں گے جدید کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کے قیام سے پولیس کی مجموعی کارکردگی میں بہتری آئےگی۔ یو این او ڈی سی کی کنٹری ڈائریکٹر جوناڈا ہونانو نے پولیس خدمت مرکز بس کا بھی دورہ کیا اور انہوں نے بلوچستان پولیس کی جانب سے عوام کی دی جانے والی خدمات کو سرا ہا۔











