اسلام آباد، 08 دسمبر(اے پی پی ): صحافی تجزیہ کار، ٹیلی ویژن میزبان سہیل وڑائچ نے کرونا ایس او پیز پر عملد آمد سے متعلق اپنے ویڈیو پیغا م میں کہا ہے کہ پاکستانی دیگر ممالک کی طرح خوش قسمت ہے کہ یہاں کورونا کی لہر اتنی شدت سے نہیں آئی،لیکن اسکا یہ مطلب نہیں ہے کہ کورونا ڈر گیا ہے بلکہ کورونا پھر سے آسکتا ہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ کورونا میں مبتلا افراد کی حوصلہ افزائی کریں،ان کو مایوسی کا شکار نہ ہونے دیں۔
اس کے علاوہ ایس او پیز کا مکمل خیال رکھیں۔