کورونا وائرس   کے دوبارہ پھیلاؤ کو روکنے  کے لیے محدود رہیں، محفوظ رہیں: شبلی  فراز  

101

اسلام آباد ، 08 دسمبر (اے پی پی ): وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات  شبلی  فراز   نے کہا  ہے کہ کورونا وائرس   کے دوبارہ پھیلاؤ کو روکنے  کے لیے محدود رہیں، محفوظ رہیں۔کرونا  ایس او پیز  پر  عملد آمد  سے   متعلق    اپنے  ویڈیو پیغا م میں  وفاقی وزیر کا کہنا تھا   کورونا    کے خلاف  جنگ میں  ڈاکٹر ، ضلعی انتظامیہ  سمیت تمام محکموں  کی کارکردگی قابل تعریف ہے ۔

عوام تک   حفاظتی  معلومات پہنچانے پر وفاقی وزیر نے میڈیا نمائندگان  کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ  کورونا کا پھیلاؤ      تھاما ہے  لیکن وائرس ابھی  ختم    نہیں ہوا  ، اس لیے سماجی فاصلے سمیت احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا  ہوگا۔ کورونا وبا کی تباہ  کاریوں سے   عوام کو بچانے کے لیے اداروں نے جو کوششیں  کی  ہیں، ان کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے ۔