کوہ سلیمان میں صاف پانی کے مسائل  جلد  حل کر لیے  جائیں   گے : سیکٹریری ہاؤ سنگ جنوبی پنجاب

140

ملتان،06 دسمبر (اے پی پی ):سیکٹریری ہاؤ سنگ جنوبی پنجاب لیاقت علی چٹھہ نے کہا ہے کہ کوہ سلیمان میں صاف پانی کے مسائل جلد  حل  کر لیے جائیں گے ۔مٹھوان اور وھوا میں پانی کی فراہمی کے لیے دو ٹیوب ویلز کو فوری طور پر فعال کیا جائے گا۔ٹیوب ویل کی سکیم کو جلد از جلد مکمل کرنے کی کو شش کریں گے،شہر میں پانی کی مناسب فراہمی کو یقینی بنائے گے جس کے لیے مربوط اور جامعہ حکمت عملی اختیار کریں گے۔

 ان خیالات کا اظہار سیکٹریری ہاؤسنگ نے کوہ سلیمان کے علاقوں وھوا اور مٹھوان کا دورہ کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ صاف پانی ہر انسان کا بنیادی حق ہے۔جنوبی پنجاب سیکٹریر یٹ سے عوام کے درینہ مسائل حل ہونگے،وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے یے  متحرک ہیں۔پسماندہ اور دور افتادہ مقامات پر صاف پانی کی فراہمی کے لیے حکومت پنجاب کے ہنگامی ا قدامات جاری ہیں۔وھوا اور مٹھوان میں ٹیوب کی نا مکمل سکیمو ں کو جلد مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن دے دی ہے۔ ان علاقوں میں پانی کی فراہمی کے لیے مزید اقدامات کریں گے۔

لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ  کوئی بھی عوامی بہبود کی سرگرمی عوامی تعاون و رائے کے بغیر مکمل نہیں ہو سکتی، کہ آ فیسران کو تمام علاقوں میں کھلی کچہریاں لگانے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں جن میں عوام کے مسائل سنے گے اور ان کو حل کریں گے۔ ہاؤ سنگ اربن ڈویلپمنٹ اینڈ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے دفتر میں شکایات سیل سے جنوبی پنجاب میں جاری صاف پانی کی سکیموں میں کام کی رفتار ، مسائل جاننے اور ان کے حل میں مدد مل رہی ہے۔جنوبی پنجاب میں بڑی تعداد میں صاف پانی کی سکیمیں جاری ہیں جن کو شفاف اور جلد مکمل کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ  وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر جنوبی پنجاب میں مانیٹرنگ کے عمل کو جاری رکھے گے جبکہ کام کے معیار پر بھی کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

اس موقع پر ان کے ہمراہ چیف انجینئر جنوبی پنجاب راؤ قاسم،ایگزٹیو انجینئر انوار الحق،ایکسین جواد قمر ،پبلک ہیلتھ کے کے دیگر آ فیسران،ٹا ؤ ن کمیٹی کے ممبران اور مقامی لو گ مو جو د تھے۔