ملتان، 02 دسمبر (اے پی پی ):پاکستان تحریک انصاف کے ایم پی اے اور پالیمانی سیکرٹری برائے انسانی حقوق پنجاب مہندر پال سنگھ نے کہا ہے کہ ننکانہ صاحب میں گرونانک کی 551 سالگرہ کے موقع پر کرونا وائرس کے باوجود بہترین انتظامات کیے گئے جس پر وفاقی اور صوبائی حکومت کا شکر گزار ہوں ۔
بدھ کو جاری اپنے ویڈیو پیغا م میں انہوں نے کہا کہ گرونانک کی 551 سالگرہ کے موقع پر بہترین انتظامات ثابت کرتا ہے پاکستان میں اقلیتیں آزاد ہیں۔