گھوٹکی،18 دسمبر(اے پی پی): ہندوؤں کے روحانی پیشوا شدا رام کے تین سو بارہ جنم دن کے موقع پر تقریبات دھوم دھام سےجاری ہیں، تین روزہ تقریبات کے دوران حیات پتافی دربار کے گدی نشین یوڈشٹر لعل نے چالیس سے زائد بھارتی ہندو یاتریوں سمیت خصوصی طور پر شرکت کی ہے۔
میلے میں ضلع گھوٹکی ، جیکب آباد، حیدرآباد، کشمور ، سکھر کندھکوٹ انڈیا سمیت دیگر علاقوں سے مرد خواتین اور بچوں کی بہت بڑی تعداد شریک ہیں۔
میلے میں مذہبی رسومات ادا کی گئیں، میڈیکل کیمپ اور کھانے پینے کے مفت اسٹال لگائے گئے، اس دوران اجتماعی شادیاں منعقد کی گئیں۔ رقص کے ساتھ ساتھ ڈرامے اور خاکے بھی پیش کئے۔بھارت سے آنے والے ہندو یاتریوں نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کو جتنی محبت پاکستان کے لوگوں سے ملی ہے وہ ناقابل فراموش ہے۔