ہری پور:تربیلا جھیل میں مچھلی کا غیر قانونی شکارکرنے والوں کیخلاف آپریشن ، جال، پٹی و کشتیاں قبضہ میں لے لی گئیں

139

ہری پور،11دسمبر(اے پی پی): تربیلا جھیل میں مچھلی کا غیر قانونی شکار، پولیس کا سرچ آپریشن جاری،غیر قانونی شکار کرنے والوں سے جال، پٹی و کشتیاں قبضہ میں لے لی گئیں۔

فیشری ڈیپارٹمنٹ کی درخواست پر ڈی پی او ہری پور کاشف ذوالفقار کے احکامات کی روشنی میں ایڈیشنل ایس پی ہری پور ذوالفقار خان جدون کی زیر قیادت ڈی ایس پی سرکل غازی شاہنواز خان، ایس ایچ او تھانہ غازی خالد الرحمن،دیگر نفری پولیس، ایلیٹ فورس اور لیڈیز پولیس کے اے ڈی فیشری ڈیپارٹمنٹ اور تربیلہ واپڈا سیکورٹی کے ہمراہ تربیلہ جھیل کے مختلف علاقہ میں سرچ آپریشن کیا ، دوران سرچ آپریشن  غیر قانونی طور پر مچھلی کا شکار کرنے والے شکاریوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کاروائیاں عمل میں لاتے ہوئے غیر قانونی طور پر مچھلی کے  شکار میں استعمال ہونے والی متعدد  پٹی جال اور کشتیاں قبضہ میں کرکے فیشری ڈیپارٹمنٹ کے حوالے کردی گئیں۔

ا