ہری پور: پولیس کی کارروائی، ناظم قتل کیس اور ڈاکٹراختر زمان پر قاتلانہ حملہ میں ملوث04 اہلکار گرفتار کر لیا

105

ہری پور ، 31دسمبر(اے پی پی )  :ہری پور پولیس کی کارروائی، ناظم قتل کیس اور ڈاکٹراختر زمان پر قاتلانہ حملہ میں ملوث04 اہلکار گرفتار کر لیا، اسلحہ برآمد، ڈی آئی جی ہزارہ قاضی جمیل الرحمن کا ملزمان کو گرفتار کرنیوالے پولیس افسران و جوانوں کیلئے نقد انعام و تعریفی سرٹیفکیٹ کا اعلان، تفصیلات کے مطابق ڈی پی او ہری پور کاشف ذوالفقار نے ہمراہ ایڈیشنل ایس پی ہری پور ذوالفقار خان جدون، ایس پی انوسٹی گیشن سید عنایت علی شاہ اور ڈی ایس پی سرکل خانپور ابرار خان کے ڈاکٹر اختر زمان پر قاتلانہ حملہ اور ملک نوید قتل کیس میں ملوث ملزمان کی گرفتار پر صحافیوں سے تھانہ کوٹ نجیب اللہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ تھانہ کوٹ نجیب اللہ کی حدود کانگڑہ میں گزشتہ شب ڈاکٹر اختر زمان اپنے کزن سجاول کے ہمراہ کلینک سے واپس گھر جارہا تھا کہ جب گھر کے قریب پہنچا تو ملزمان نے اسلحہ آتشیں سے فائرنگ شروع کردی۔ جنکی فائرنگ سے ڈاکٹر اختر زمان زخمی ہوا اور سجاول موقع پر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوا۔ مدعی ڈاکٹر اختر زمان کی رپورٹ پر ملزمان زین ولد افسر، عثمان علی ولد جمشید، امجد ولد راجہ محمد صفدر، راجہ افسر خان ولد راجہ محمد صفدر زمان ساکنان کانگڑہ کالونی کے خلاف زہر دفعات 302/324/427/34 مقدمہ درج رجسٹر ہوا۔ واقع کی اطلاع ملتے ہی میں ہمراہ دیگر افسران کے موقع پر پہنچ کر جائے وقوعہ کا معائنہ کیا اور ملزمان کی گرفتاری کے لئے  ایڈیشنل ایس پی ہری پور اور ایس پی انوسٹی گیشن ہری پور، ڈی ایس پی سرکل خانپور اور ایس ایچ او تھانہ کوٹ نجیب اللہ عارف خان کو احکامات جاری کئے۔ جنہوں نے نہایت ہی حکمت عملی کا مظاہرہ کرتے ہوئے متذکرہ بالا ملزمان کو بروقت معہ اسلحہ 02 عدد کلاشنکوف اور 01 عدد پستول کے گرفتار کیا۔ دوران ابتدائی تفتیش ملزمان نے کچھ عرصہ قبل ملک نوید قتل کا بھی انکشاف کیا اور بتلایا کہ ہم قریبی رشتہ دار ہیں اور ہمارا آپس میں گھریلو جھگڑے و  تنازعہ جائیداد چل رہا ہے۔مقدمات میں تفتیش میرٹ کی بنائ پر کرتے ہوئے تمام ملوث ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔