اوکاڑہ؛ ڈکیتی کی نیت سے چھپے تین ملزمان گرفتار  ، اسلحہ برآمد

86

اوکاڑہ،26جنوری(اے پی پی):  ڈی پی او فیصل شہزاد کے احکامات پر ضلع بھر میں سماج دشمن عناصر کے خلاف جاری کامیاب مہم کے نتیجے میں تھانہ کینٹ پولیس نے ڈکیتی کی نیت سے چھپے ہوئے تین ملزمان گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے بھاری مقدار میں غیر قانونی اسلحہ برآمد کرلیا ہے۔

 گرفتار ملزمان میں اکرم، سعید اور غلام دستگیر شامل ہیں، دوران تفتیش ملزمان نے متعدد سنگین وارداتوں کا اعتراف کیا جن کے تحت ریکوری کی توقع ہے۔