خوشاب؛دو منزلہ گھر میں اچانک آگ لگ گئی،ریسکیو عملہ قابو پانے میں مصروف

84

خوشاب،30جنوری(اے پی پی):جوھرآباد گلی نمبر1  میں واقع ایک دو منزلہ گھر میں اچانک آگ لگ گئی، آگ نے اپرسٹوری پر تین کمروں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔

 ریسکیو1122کی امدادی ٹیم موقع پر موجود ہےجبکہ ریسکیو عملہ آگ بجھانے میں مصروف ہے،  تاحال آگ پر قابو نہیں پایا جا سکا ہے۔