سکھر: ورلڈ بنک کے تعاون سے سکھر بیراج کی بحالی اور مرمت کا کام مراحلہ وار جاری

58

سکھر،27 جنوری (اے پی پی ) : سندھ حکومت کی جانب سے ورلڈ بنک کے تعاون سے ایشیا کے سب سے بڑے نہری نظام سکھر بیراج کی بحالی اور مرمت کا کام تیزی سے جاری ہے ،یہ کام مختلف مراحل میں کیا جائیگا۔

پہلے مرحلے میں سکھر بیراج کے 7 گیٹ تبدیل کئے جا رہے ہیں، جن میں گیٹ نمبر 33 سے 39 تک شامل ہیں۔ ان دروازوں کی تبدیلی کا کام آخری مراحل میں ہے۔ سکھر بیراج 66 دروازوں پر مشتمل ہے۔ پہلے مرحلہ کا کام مکمل ہونے کے بعد مزید گیٹس کو تبدیل کیا جائے گا۔دروازوں کی تبدیلی اور مرمتی کام کی وجہ سے سکھر بیراج 30 جنوری 2021 تک بند رکھا گیا ہے۔اس سلسلے میں ٹریفک کو روکنے کے لیے پولیس و رینجرز کے اہلکار تعینات کی گئی ہے۔